بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاناما فیصلے سے بچنے کے لیے تصادم کا ماحول بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ن لیگ کی جانب سے دھمکی آمیز اشتہاری مہم شروع کردی گئی، پاناما فیصلے سے فرار کا راستہ نکالنے کی خاطر حکمراں جماعت تصادم کا ماحول بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں چیئرمین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں پاناما فیصلے کے ممکنہ فیصلے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ  اجلاس میں ن لیگ کے غیر جمہوری رویوں اور اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دھمکی آمیز اشتہاری مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  مسلم لیگ ن پاناما فیصلے سے فرار کی راہ اختیار کرنے کی خاطر تصادم کا ماحول بنا رہی ہے، ماضی میں بھی نوازلیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تاہم اب وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ پر نواز لیگ کے حملے کی منصوبہ بندی پنجاب ہاؤس میں کی گئی اور اب پنجاب میں وہی صورتحال بناجارہی ہے کیونکہ حکمراں جماعت سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور ججوں کو ہراساں کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں