ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

حکومت نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر یوٹرن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اتحادی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر یوٹرن لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے مزید استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں سے متعلق اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادیوں نے اسپیکر کو مشورہ دیا ہے کہ اب وہ کسی رکن اسمبلی کے استعفے کو منظور نہ کریں کیونکہ حکومت کو یہ خدشہ ہے کہ اگر استعفے منظور ہوئے تو اس پر ضمنی الیکشن ہوئے تو حکومت کو پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور پی ٹی آئی باآسانی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں