بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کفایت شعاری مہم کے تحت قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچائے تھے، تاہم نئی حکومت کے قیام کے بعد سے اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو بجٹ کیلئے 5 اعزازیے دیے گئے تھے، لیکن اب انہیں مزید 2 اعزازیے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکریٹریٹ ملازمین کو 2 اعزازیے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد دیئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹریٹ ملازمین کو قومی اسمبلی میں اگست تقریبات میں شرکت پر 2 اضافی تنخواہیں ملیں گی۔

سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ملازمین دیگر محکموں سے پے اسکیل سے دگنی تنخواہ وصول کرتے ہیں، اس کے علاوہ اسپیکر کی ہدایت پر جاری اعزایوں پر کل ایک ارب سے زائد خرچ ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں