پیر, جون 23, 2025
اشتہار

حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو خبردار کردیا اور کہا ایسے افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سولر پینل پر جی ایس ٹی کی شرح پر کمی کی ہے، سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ تشویشناک ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو کارروائی سے خبردار کرتا ہوں، حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔

مزید پڑھیں : سولر پر ٹیکس 10 فیصد کرنے کا فیصلہ

یاد رہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا درآمد شدہ سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کا فیصلہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیا گیا تاہم دونوں ایوانوں میں اراکین کی تجویز پر سولر پر ٹیکس 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پلیٹ کی قیمتوں میں4.6 فیصد اضافہ ہوگا، یکم جولائی سے تمام بجٹ تجویز پر عملدرآمد ہوگا تاہم قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں