The news is by your side.

Advertisement

بیٹی ایپ: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کا اہم اقدام

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جلد ہی ایپ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان کے مطابق خواتین کو ترقی کے مواقع اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے  جلد ہی “بیٹی ایپ” متعارف کرادی جائے گی جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیٹی ایپ تک ہر خاتون باآسانی راسائی حاصل کرسکیں گی جہاں اُن کے لیے ملازمتیں، اسکالرشپ، کاروباری مواقعوں اور قانونی معاونت سمیت اہم معلومات موجود ہوگی۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق بیٹی ایپ خواتین کو بااختیار بنانے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔

ایپ کے ذریعے خواتین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور انہیں اس پلیٹ فارم کے توسط سے بہترین مواقع بھی میسر ہوں گے۔بیٹی ایپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شامل ہے۔

Image

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر جلد ہی دستیاب ہو گی، وزارت کی جانب سے ایپ متعارف ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں