اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کامیاب واٹر پالیسی: وزیراعظم پنجاب حکومت کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے پر پنجاب حکومت کا کاوشوں کی سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تحفظِ آب کی ہماری پالیسیز ثمربار ہورہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نےمؤثر واٹر ریسائیکلنگ پالیسیز، نئےایکویفرچارجز، بارش کے پانی کے زیرِ زمین ذخائر، ٹائیمڈ ویل پمپنگ اور دیگر ٹارگیٹڈ ایکشنز سے1980کے بعد پہلی مرتبہ لاہور کےزیرِ زمین پانی کی سطح کومزید گرنے سےروک لیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے اہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی اپنائی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال پنجاب حکومت نے زیر زمین پانی جمع کرکے اسے پارکوں میں پودوں اور گھاس کے لیےاستعمال کرنے کی حکمت عملی بنائی، صرف لاہور میں 14لاکھ گیلن پانی جمع کرنے کی صلاحیت رکھنے والے زیر زمین ٹینک میں پانی جمع کرنا شروع کیا۔

یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جسے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) اور واسا نے مل کر بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں