اسلام آباد: گریڈ 21 کی افسرسعدیہ سرور ایڈیشنل سیکریٹری موسمیات تبدیلی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سعدیہ سرور کی خدمات وزارت موسمیات تبدیلی کے سپرد کردی گئیں ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 21کی افسرسعدیہ سرور ایڈیشنل سیکریٹری موسمیات تبدیلی تعینات کردیا ہے۔
نیب کا گوادر میں ذیلی آفس بھی فعال کر دیا گیا ، جس کے بعد نیب نے پشاور ،لاہور ،کراچی سے 3افسران کا گوادر تبادلہ کر دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمیر بٹ ، نیب لاہور کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید احمد اور نیب کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جواد احمد کا گوادر تبادلہ کیا گیا۔