بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کروناوائرس: بلوچستان میں فعال کیسز میں بتدریج کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کروناوائرس کے فعال کیسز میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جاری ہے، صوبے میں کرونا کے فعال کیسز 200 سے بھی کم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 24گھنٹے کے دوران مزید49 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 177 رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 661ٹیسٹ میں سے کرونا کے 5کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 15525 ہے، مہلک وائرس سے اب تک 15202مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں 24 گھنٹے میں کرونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 146 ہے۔

ملک میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق، 491 کی حالت تشویشناک

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے تازہ اعداو شمار جاری کیے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں24گھنٹےمیں کرونا سے مزید 10افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6ہزار 580 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں