The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان: کروناوائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ

کوئٹہ: ملک میں کروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی وبائی مرض کے کیسز میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا کے 28نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 215 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 16 ہزار 466 ہے۔

صوبے میں کرونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد اموات کی کل تعداد169 ہوگئی۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں مزید 2افراد میں مہلک وبا کی تشخیص ہوئی۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اب تک1026افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا کے وار میں مزید اضافہ، 75 جاں بحق

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 75 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 829 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہو گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں