تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لیجنڈ کپتان نے میچ کیلیے ”چوری“ کیوں کی؟ دلچسپ واقعہ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان اور معروف کرکٹر گریم اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ساتھی کرکٹر جیک کیلس کی جرسی ’چوری‘ کی تھی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے ایک انٹرویو کے دوران 09-2008 کے یادگار دورہ آسٹریلیا کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مچل جانسن کی گیند لگنے کے باعث میرا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا اور میں بیٹنگ کرنے کے قابل نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران ہاتھ ٹوٹ جانے کے باعث میں نے ملک واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا اور میں نے اپنا سامان بھی باندھ لیا تھا جس کے باعث گراؤنڈ میں میرے پاس کٹ بھی نہیں تھی، ہماری ٹیم مشکلات کا شکار تھی، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسمتھ نے بتایا کہ کٹ نہ ہونے کے باعث میں نے جیک کیلس کی جرسی چرالی، انہوں نے کہا کہ میں یونیفارم تک خود نہیں پہن سکتا تھا مجھے یونیفارم پہنانے میں اوپنر نیل میکینزی اور جیک کیلس نے مدد کی، اسمتھ نے کہا کہ جب میں ٹوٹے ہاتھ کے ساتھ بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں اترا تو آسٹریلین کرکٹ ٹیم سمیت سب حیران رہ گئے۔

اگرچہ جنوبی افریقی کپتان کا قیام وکٹ پر مختصر رہا اور وہ اس میچ میں اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے، لیکن ان کے اس بہادرانہ اقدام کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد گریم اسمتھ اور مصباح الحق سے بہتر کپتان تھے، مکی آرتھر

خیال رہے کہ اس سیریز میں پروٹیز نے پرتھ اور میلبورن میں فتوحات سمیٹ کر ٹرافی پہلے ہی قبضے میں کرلی تھی جبکہ سڈنی ٹیسٹ میں انہیں شکست کا سمانا کرنا پڑا تھا، یہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ میں واپسی کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پہلی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔

Comments

- Advertisement -