تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جنوبی پنجاب میں ہزاروں ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے چھڑا لی گئی

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین قبضہ مافیا سے چھڑا کر پارکس اور ریزرو میں بدل دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے سرکاری اراضی پر قبضے خالی کروانے کے مشن کے تحت، جنوبی پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

مظفر گڑھ اور تونسہ شریف میں ہزاروِں ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔

مظفر گڑھ میں 30 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واپس لی گئی، خالی کروائی گئی اراضی جزیروں، شکار گاہوں اور جنگلات پر مشتمل ہے۔ بااثر افراد نے سرکاری زمینوں پر کئی سال سے قبضہ جما کر ذاتی شکار گاہیں بنا رکھی تھیں۔

مذکورہ زمین کو خان پور وائلڈ لائف پارک میں بدل دیا گیا، خان پور وائلڈ لائف پارک اب 30 ہزار ایکڑ پر محیط ہوگا، وائلڈ لائف پارک کی حفاظت کے لیے مقامی نگہبان بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

توسنہ میں 7 ہزار ایکڑ اراضی واپس لے کر تونسہ بلائنڈ ڈولفن ریزرو بنا دیا گیا، 7 ہزار ایکڑ شامل ہونے سے تونسہ بلائنڈ ڈولفن ریزرو کا مجموعی علاقہ 61 ہزار ایکڑ ہوگیا۔ بااثر افراد نے لاشاری جنگل میں 7 ہزار ایکڑ پر مشتمل جزیرے کو نو گو ایریا بنا رکھا تھا۔

مذکورہ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، ممحکمہ جنگلی حیات اور وفاقی محکموں کی مدد لی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ شبیر قریشی بھی وہاں پہنچے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے آپریشن کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں، دونوں وزرا نے جزیرے کا بھی جائزہ لیا۔ وہاں موجود غیر قانونی ہٹس، فارم ہاؤسز اور رہائش گاہیں بھی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیں۔

پنجاب اور وفاقی حکومت نے سرکاری زمین کو شہریوں کی فلاح کے لیے مختص کردیا ہے، ہٹس اور رہائشی کمروں کو فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی چوکیوں میں تبدیل کردیا گیا۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ واگزار زمین پر کوئی قبضہ نہیں کر سکے گا۔

Comments

- Advertisement -