ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

چیف جسٹس کی 8 سالہ نواسی نے ڈیم کے لیے اپنی جیب خرچ عطیہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی نواسی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنی جیب خرچ اور عیدی کی رقم عطیہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان بار کونسل میں وکلاء سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے بتایا کہ میری صاحبزادی کی بیٹی (نواسی) آج کل پاکستان میں ہے، اُسے صبح امریکا جانا ہے تو رات میں بچوں سے مل کر کمرے میں سونے کے لیے گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب جب میں کمرے میں گیا تو 8 سال کی بچی (نواسی) میرے کمرے میں آئی اور اُس نے کہا کہ میں آپ کو کچھ دینا چاہتی ہوں پھر اُس نے یہ لفافہ میرے ہاتھ میں تھمایا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر کے خلاف سازشیں‌ اور کرپشن کا خاتمہ، چیف جسٹس نے اعلانِ جہاد کردیا

انہوں نے بتایا کہ بچی کا کہنا تھا کہ ’یہ میری جیب خرچ اور عیدی کی رقم ہے 7 ہزار 30 روپے کے قریب ہے، میں یہ پیسے ڈیموں کی تعمیر کے لیے دینا چاہتی ہوں‘۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ بچی صرف دو ماہ کے لیے پاکستان آئی تھی جس نے ڈیموں کی تعمیر اور اہمیت کو سمجھا اور اُس کو علم تھا کہ ڈیم میری بقا کے لیے کتنا ضروری ہے، اللہ تعالیٰ نے اُسے عطیہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، اب تک کتنے ارب روپے رقم جمع ہوئی؟

جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ’آپ سب کو مل کر ڈٰیموں کی تعمیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے اور پھر پہرہ بھی دینا ہے کہ اس کے خلاف کون سازشیں کررہا ہے، جو بھی سازش کرے ہمیں مل کر اُسے کچلنا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں