تازہ ترین

بھارت: ظالم دادی ماں نے بچے کو موم بتی سے جلا دیا

نئی دہلی: بھارت میں ظالم دادی نے اپنے پوتے کو جلتی موم بتی سے جلا دیا، یہ منظر کیمرے میں بھی قید ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک خاتون نے قصداً اپنے پوتے کے جسم پر جلتا ہوا موم گرا دیا، بچہ جانے کی کوشش کرنے لگا تو دادی نے اسے مکے مارے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پھیلی، جس نے ایک بچے پر خاندان ہی کی طرف سے ہونے والے بدترین ظلم کو بے نقاب کیا، بچے پر کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی اپنی دادی نے بربریت کا مظاہر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے درد خاتون نے بچے کے ہاتھ پکڑ رکھے ہیں اور وہ فرش پر بیٹھے ہوئے ہیں، خاندان کی ایک اور عورت بھی قریب بیٹھی یہ سب دیکھ رہی ہے۔

بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل

ظالم دادی نے نہ صرف بچے کے جسم پر پگھلا ہوا موم گرایا، بلکہ چیخنے پر اس کا منہ بھی کپڑے سے بند کرایا۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں بچے کا گلا دبانے والی سفاک ماں کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، جس پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔ یہ ویڈیو بھی خاتون کے شوہر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں خاتون اپنے 15 ماہ کے بچے کا گلا دباتی دکھائی دی۔

Comments

- Advertisement -