اوٹاوا : عمر رسیدہ امریکی میاں بیوی نے پوتے کو پڑھاتے پڑھاتے دس لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
کینیڈین جوڑے کے یوں لکھ پتی بننے کے واقعے نے ‘دینے والا جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے’ کی کہاوت کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔
جی ہاں براعظم امریکا میں واقع ملک کینیڈا میں بسنے والے ایک عمر رسیدہ جوڑا ایسے ہی اچانک مالدار ہوگیا، جب خاتون کو پوتے کو اسکول کا کام کراتے ہوئے کتاب سے لاٹری کا ٹکٹ ملا، جس کے ذریعے انہوں نے 10 لاکھ ڈالر (12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) جیتے۔
- Advertisement -
معمر جوڑے کی جانب سے 2018 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خریدا گیا ٹکٹ عمررسیدہ خاتون کو اس وقت ملا جب وہ اپنے پوتے کو اسکول کا کام کروارہی تھی اور ٹکٹ کی معیاد ختم کچھ دنوں میں ٹکم ہونے والی تھی اور اس کے بعد وہ لاٹری ٹکٹ بےکار ہوجاتا۔