پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں، 181 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج نے دو ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشنز میں 181 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

تفصیلات کے مطابق  2ماہ کے دوران پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی۔

ملک بھر میں مختلف آپریشنز میں 181  دہشت گرد ہلاک جبکہ اکسٹھ کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

سیکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلی جنس کارروائیوں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ناپاک منصوبے ناکام بنادیئے۔

دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا،بلوچستان اورسندھ میں سات ہزار سات سو پنتالیس آپریشن کئے گئے، باجوڑ،دیراورچترال میں کم از کم بیس گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایاگیا۔

بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑاگیا، جس کے بعد بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

ژوب بارڈرسے دراندازی کرنے والےسات دہشت گردوں کوہلاک،دوکوگرفتارکیاگیا جبکہ ڈی آئی خان اور ٹانک میں آپریشن کے دوران بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انیس، لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں گیارہ دہشت گردہلاک کئے گئے۔

پشین اورقلعہ عبداللہ میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتارکیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ، گولہ بارود،آئی ای ڈیز برآمد کی گئی۔

کوئٹہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا محرم میں حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام بناکردہشت گردنیٹ ورک کاخاتمہ کردیا گیا۔

دہشت گردتنظیم کالعدم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی، ناکامی چھپانے کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی نے قبائلیوں کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں