تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب کا وزٹ ویزاہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے میں وزٹ ویزا ہولڈرز کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کر لیا، ویزوں میں توسیع آن لائن کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے وزٹ ویزا ہولڈرز سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ویزوں میں توسیع سے متعلق احکامات جاری کر دیے۔

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزا ہولڈرز کے ویزوں میں توسیع آن لائن کی جائے گی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق اگر کسی کو ویزے میں توسیع کے حوالے سے مشکلات پیش آ ر ہی ہیں تو وہ محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کر کے ویزے میں توسیع کرا سکتا ہے۔

پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ مختلف قسم کے وزٹ ویزوں میں آن لائن سہولت مہیا کرنے کے لیے نیشنل انفارمیشن سینٹر سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ وزٹ ویزوں میں توسیع کی گنجائش پیدا ہو جائے۔

وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والے افراد کے لیے خوشخبری

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وزٹ ویزے پر مملکت میں آنے والے غیرملکی شہری اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلاسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -