جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

امریکا پر بڑی آفت آنے والی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد اب تک جو اقدامات کیے ہیں اس پر پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار میں آتے ہی کئی ایسے فیصلے کیے ہیں جن پر نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ بالخصوص ٹیرف پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں تجارتی خدشہ بڑھ رہا ہے اور امریکا کے اپنے پڑوسی ملک اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے کانگریس سے خطاب میں 2 اپریل سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے ساتھ ہی مذکورہ دونوں ممالک کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹیرف پالیسی پر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے وزیر اعظم ڈوگ فورٹ نے دھمکی دے ڈالی ہے کہ اگر امریکا کینیڈا کی معیشت کے ساتھ ایسا کرتا ہے تو ہم امریکا کے 15 لاکھ گھروں کی بجلی کاٹ دیں گے۔

ڈوگ فورٹ نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے کینیڈین عوام کو نقصان پہنچے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے امریکا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ امریکی عوام بھی متاثر ہوں گے اور یہ بدقسمتی ہو گی۔ کینیڈا اپنے معاشی نقصانات کو روکنے کے لیے ہر آپشن پر غور کرے گا۔

واضح رہے کہ تین امریکی ریاستوں مینیسوٹا، مشی گن اور نیویارک میں تقریباً 15 لاکھ گھروں کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ ایسے میں اگر کینیڈا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے جواب میں ان گھروں کو بجلی کی سپلائی بند کر دیتا ہے تو امریکا کی یہ ریاستیں تاریکی میں ڈوب جائیں گی۔

جو ملک امریکا پر ٹیرف لگائے گا اس پر جوابی ٹیرف لگائیں گے ، امریکی صدر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں