جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا بڑا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: کنگ سلمان امدادی مرکز نے دنیا بھر میں مسلم بچوں اور خواتین کے لیے 9.16 ملین ڈالر کے امدادی فنڈ کی یاداشت پر دستخط کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس امدادی رقم سے روہنگیا مسلم سمیت دنیا بھر کے بچوں اور خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اسلامی ترقیاتی بینک کے ساتھ 9.16 ملین ڈالر کے امدادی فنڈ کی یادداشت پر دستخط کیے۔

فنڈ سے متعلق یہ پروگرام 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور اب 9.61 ملین ڈالر کے نئے فنڈ کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اس مشن کے تحت لاکھوں بچوں کی نشونما اور ان کے ترقیاتی اہداف کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں یونیسف کی شراکت سے بنگلادیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے صحت اور غذائیت سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی۔

فنڈ سے 10 ہزار بچوں، 20 ہزار حاملہ خواتین اور 150 ماؤں کو صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسی منصوبے کے تحت متاثرہ بچوں اور ماؤں کی دیکھ بھال کے لیے نرسروں اور ڈاکٹروں کی تربیت بھی کی جائے گی۔

منصوبے کے دوسرے مراحل میں پاکستان میں بچوں کو صحت سے متعلق خدمات ملیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں