تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جنوبی افریقی کپتان کا سی ای او پی آئی اے کو شاندار تحفہ

کراچی: جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی شاندار سروس سے خوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے قومی ایئرلائن کے سی ای او ایئرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی ٹیسٹ شرٹ بطور تحفہ پیش کی۔

پی آئی اے نے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر پروٹیز کپتان کی ٹی شرٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ شرٹ ایئرلائن کی یادداشت کا حصہ بن جائے گی۔

پی آئی اے نے لکھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پی آئی اے کا انتخاب کرنے پر شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ کوئن ٹن ڈی کوک نے 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران مہمان ٹیم کی کپتانی کی تھی، سیریز کے اختتام پر کوئن ٹن ڈی کوک پاکستان سے روانہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کیلئے چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست کیا تاکہ کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو عالمی وبا سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوینٹی کل سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں