تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پوری عرب دنیا معترف، سعودی ولی عہد کیلئے بڑا اعزاز

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے عرب دنیا کی تعمیروترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ہرطرف چرچے پھیل گئے، ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ پیش کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلمان کو ‘عرب جدوجہد شیلڈ’ سے نوازا گیا ہے۔ ولی عہد کی کاوشوں کی سعودی عرب سمیت پوری عرب دنیا معترف ہے۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل ابو الغیط نے عرب جدوجہد شیلڈ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیا جو ولی عہد محمد بن سلمان تک پہنچائیں گے۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان پوری امت مسلمہ کے لیے محنت کررہے ہیں۔

عرب وزرائے خارجہ کے 155 ویں سیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابولغیط نے کہا کہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی حکومت کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی مارب پر قبضے اور اس کے قدرتی وسائل لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -