بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کو مفت کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے ملے گی، پہلے فیز میں آسٹرازنیکا جبکہ دوسرے مرحلے میں فائزر ویکسین فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے ملے گی، ویکسین کی پہلی کھیپ مارچ کے اختتام پر پاکستان پہنچے گی، پاکستان کو مفت ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی، کوویکس پاکستان کی 20فیصد آبادی کومفت ویکسین فراہم کرے گا۔

ذرایع کے مطابق پاکستان کو کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 55 لاکھ ڈوزمفت ملیں گی۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوویکس پاکستان کو مفت کورونا ویکسین مراحلہ وار فراہم کرےگا، پہلے فیز میں آسٹرازنیکا جبکہ دوسرے مرحلے میں فائزرکوروناویکسین ملے گی۔

کوویکس پاکستان کو جون تک ویکسین کی 17.1 ملین ڈوز فراہم کرے گا، پاکستان کو پہلی کھیپ میں آسٹرازنیکا کی 7 ملین ڈوزملیں گی، کوویکس پاکستان کو ویکسین کی دوسری کھیپ جون میں فراہم کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے فیز میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 10.1 ملین ڈوز ملیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں