تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

خوشخبری، اماراتی ایئرلائن کا بڑا اعلان

ابوظہبی: ایمریٹس نے اگلے 6 ماہ تک تقریباً چھے ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی ایئرلائن میں اگلے چھے ماہ کے دوران 6 ہزار خواہش مند افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ پائلٹ اور کیبن کریو سمیت دیگر شعبوں میں ورکرز بڑھائے جائیں گے۔

ایمریٹس انتظامیہ اضافی پائلٹ، کیبن کریو، انجینئرنگ اسپیشلسٹس اور گراؤنڈ اسٹاف کے لیے بھرتیاں کرے گی۔

کورونا وبا پر کنٹرول کے بعد اماراتی ایئرلائن اپنی نوے فیصد تک سرگرمیاں بحال کرچکی ہے، پروازوں کی مانگ میں اضافے کے سبب ناصرف فضائی آپریشن بڑھا ہے بلکہ زیادہ عملے کی طلب بھی سامنے آئی۔

ایمریٹس ایئرلائن اینڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے کہ ایئرلائن میں نئے ملازمین کو بھرتیاں دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ بھرتی مہم کے ذریعے ایئرلائن اپنی انجینئرنگ ٹیم اور فضائی آپریشن کو تقویت دینا چاہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -