تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سعودی عرب میں گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے مالکان کو تباہ شدہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑی مالکان کو ایک سال کی مہلت دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی تباہ شدہ یا متاثرہ گاڑی کا ریکارڈ سسٹم سے خارج کراسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مہلت کا آغاز آغاز یکم مارچ 2022 سے ہوگا، مہلت کے دوران وہیکل رجسٹریشن تجدید فیس اور تاخیر کے جرمانے نہیں لیے جائیں گے۔

البتہ مذکورہ گاڑیوں پر ٹریفک جرمانہ ہوا تو وہ ادا کرنا پڑے گا۔ ریکارڈ سے خارج کرنے سے قبل وہیکل رجسٹریشن مؤثر ہونا، گاڑی کے سودے کی دستاویز، نمبر پلیٹس اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ پیش کرنا بھی ضروری ہے۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اگر تباہ شدہ یا ناقابل استعمال گاڑی کے مالک کا انتقال ہوگیا ہو تو اس کے وارثوں کا شرعی وکیل گاڑی کو رجسٹرڈ تشلیح سینٹر یا رجسٹرڈ اسکریپ سینٹر کے حوالے کردے۔

یہ ادارے گاڑیوں کا ریکارڈ سسٹم سے خارج کریں گے۔

Comments

- Advertisement -