تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

سول ایوی ایشن ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری

سول ایوی ایشن کے ملازمین و افسران کے لیے زبردستی خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہوں میں ‏اضافہ منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں ملازمین کی تنخواہوں ‏میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی25 اور افسران کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ‏تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کراچی ایئرپورٹ پر برقی سیڑھیوں اور اےسی پلانٹ کی تبدیلی کی منظوری ‏بھی دی۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کرکے ملازمت حاصل کرنے والوں کیخلاف ‏تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، جس کے بعد ملک بھر میں سی اے اے ملازمین کے خلاف ‏تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

ڈائریکٹرایچ آرسی اےاےنےچھان بین سےمتعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں جعلی ‏ڈگریوں، ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سی اے اے انتظامیہ کو جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین ‏کی اطلاعات ملنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے احکامات پر ملک ‏بھر میں سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -