ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

عمر کی حد : سی ایس ایس کا امتحان دینے خواہمشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سی ایس ایس کرنے کے خواہمشمند افراد کے لیے عمر کی حد کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کیلئے عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی۔

جس میں کہا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو 5 بار مقابلے کےامتحان میں حصہ لینےکی اجازت دی جائے اور  زیادہ سے زیادہ عمرکی حد 30 کے بجائے 35سال کی جائے۔

بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا اور 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔

سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے اور امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں