تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈومیسٹک کرکٹرز کیلیے بڑی خوشخبری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور معاوضوں میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ اجلاس چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی جس میں آئندہ مالی سال کیلئےپی سی بی کےبجٹ کی منظوری دی گئی۔

پی سی بی نےکفایت شعاری مہم کےتحت بجٹ میں10فیصدکمی کر دی جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور معاوضوں میں اضافہ کر دیاگیا، ڈومیسٹک کرکٹ کیلئےکھلاڑیوں کو5کیٹیگریزمیں معاہدے دئیےجائیں گے۔

اجلاس میں کلب کرکٹ کی بحالی کےلئے نئے ماڈل کلب آئین کی منظوری دی گئی جب کہ نئےکرکٹ اسٹرکچر کی منظوری بھی دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹیو نےاجلاس میں سالانہ رپورٹ پیش کی، پی ایس ایل فائیو پر ہونےوالی پیش رفت پر بورڈ اراکین کوبریفنگ دی گئی۔

Comments

- Advertisement -