تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

تارکین وطن کےلیے بڑی خوشخبری! صدر کی امیگریشن قانون میں تبدیلی کی تجویز

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے امیگریشن اصلاحات کا بل کانگریس میں پیش کرتے ہوئے تارکین وطن کو قانونی اور شہری حیثیت دینے کی تجویز دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے پولیس سسٹم میں بہتری اور امیگریشن اصلاحات کا بل کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا ہے، صدر بائیڈن نے بل میں خاندانی منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

صدر بائیڈن نے خاندانی منصوبہ بندی کےلیے بچوں، کنبوں اور تعلیم کےلیے 1.8 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے سے امریکا میں حکومت کے کردار کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کرونا وبا کے پیش نظر  امریکا میں بچوں کی دیکھ بھال، یونیورسل پری اسکول، مفت کمیونٹی کالج کےلیے 225 ارب ڈالر اور ماں باپ کو کم سے کم 250 ڈالر ماہانہ ادائیگی کی تجویز بھی دی۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد ہونا چاہیے، ارکان پارلیمنٹ جارج فلائیڈ کی برسی کے موقع پر پولیس اصلاحاتی بل منظور کریں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ کانگریس امیگریشن قانون میں اصلاحات منظور کرے کیوں کہ تارکین وطن نے کرونا وبا کے دوران امریکا کی بہت خدمت کی ہے، لہذا ہزاروں تارکین وطن جن کے پاس قانونی اور شہری حیثیت نہیں ہے انہیں قانونی کی بھی تجویز دے ڈالی۔

Comments

- Advertisement -