بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

موزیلا فائر فوکس استعمال کرنیوالے صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

موزیلا فائر فوکس استعمال کرنے والے انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب یہ براؤزر انہیں خریداری اور ای کامرس میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر فاکس انٹرنیٹ براؤزر کی ڈیولپر موزیلا نے فیک اسپاٹ حاصل کرلیا ہے۔ یہ ایک ایسا اسٹارٹ اپ ہے جو صارفین کو ویب سائٹ اور براؤزر ایکسٹینشن کے ذریعے جعلی یا ناقابل اعتماد جائزوں کی شناخت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی فیک اسپاٹ سے موزیلا فائر فاکس کے صارفین کو ایک قابل اعتماد شاپنگ ٹول تک رسائی حاصل ہوگی جو ان کے ای کامرس کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

- Advertisement -

موزیلا نے بتایا کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ موزیلا فائر فاکس میں فیک اسپاٹ فعالیت کو متعارف کرائے گی۔ موزیلا کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فیک اسپاٹ تمام بڑے ویب براؤزرس اور موبائل آلات پر کام کرتا رہے گا اور موزیلا ٹیم اپنے بہت سے صارفین کے لیے فیک اسپاٹ کے تجربے کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔

اس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فیک اسپاٹ کے انضمام بھی ہوں گے جو فائر فاکس کے لیے منفرد ہوں گے۔ فیک اسپاٹ کی صلاحیتوں کو شامل کرنے سے فائر فاکس کے صارفین گمراہ کن جائزوں سے بچ سکیں گے اور یہ جان کر اعتماد کے ساتھ خریداری کرسکیں گے کہ وہ جو کچھ خرید رہے ہیں وہ اعلیٰ معیار کا ہے۔

کچھ دن قبل موزیلا نے Mozilla.Ai کے نام سے ایک نیا اسٹارپ اپ متعارف بھی کرایا ہے جس سے کمپنی کو امید ہے کہ یہ ایک بھروسے مند اور آزاد اوپن سورس AI ایکو سسٹم بنایا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ اس نئے اسٹارٹ اپ کو بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ نئے اسٹارٹ اپ  Mozilla. Ai کی ابتدائی توجہ ایسے ٹولز پر ہوگی جو جنریٹو اے آئی کو زیادہ محفوظ اور زیادہ شفاف اور لوگوں پر مبنی سفارشی نظام بناتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں