تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

پابندی ختم! خلیجی ملک سے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال

کراچی: کویتی حکام کی خودساختہ پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کویت کے لیے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن فلائٹ آپریشن کا آغاز ہفتہ وار 2پروازوں سے کررہی ہے۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی، پابندی کے باعث پی آئی اے کی پروازیں کویت نہیں جا سکتی تھیں۔

دوسری جانب کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کر رہی تھی تاہم اب پی آئی اے نے دوبارہ اپنی پروازیں کویت کے لیے بحال کردی ہیں۔

سی ای او قومی ایئرلائن ارشد ملک نے وزیرہوابازی، سیکریٹری ایوی ایشن اور حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، پاکستانی اور کویتی سفیر کی کاوشوں سے آپریشن میں مدد ملی۔ پی آئی اے جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد میں مشغول رہے گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے پابندی کا معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر بھی اٹھایا گیا تھا مگر اجازت نہ ملی بعد ازاں استحصالی رویہ کی نشاندہی پر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم صادر کیا تھا۔

حکومت پاکستان اور سول ایوایشن کے دباؤ پر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں