ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

اسلام آباد کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری ‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پرانی فیس میں جدید ٹیکنالوجی ‏سے آراستہ اسمارٹ چپ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے اسمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ‏نئےڈرائیونگ لائسنس میں نئے فیچرز متعارف کروائےگئے ہیں، اسمارٹ لائسنس میں سیکیورٹی ‏ودیگرفیچرمتعارف کرائےگئےہیں۔

Image

آئی جی نے بتایا کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کےباعث دھوکا دہی کی گنجائش نہیں ہوگی اور ‏جلد اسمارٹ لائسنس کو ایکسائز اور نادرا کے ساتھ منسلک کیا جائےگا۔

نئے لائسنس میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام کوائف چپ کےذریعےدرج ہوں گے۔ نیااسمارٹ ‏ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس پرہی دستیاب ہوگا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نےٹریفک الرٹ سسٹم کابھی افتتاح کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں