اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 20 ارب کے منصوبوں سے سیوریج سسٹم اور صاف پانی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان ڈار نے ٹوئٹ کیا کہ حکومت نے سیالکوٹ میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کاآغاز کیا، 20ارب کے منصوبوں میں سیوریج سسٹم اور صاف پانی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ انشااللہ سیالکوٹ کے عوام کے لیے بہترین سہولتیں یقینی بنائیں گے۔ عثمان ڈار نے ان اقدامات پر عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ پنجاب میں صوبائی حکومت کی کاوشوں سے دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
پی ٹی آئی حکومت نے سیالکوٹ میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے! 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں میں سیوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں جن کی نگرانی خود کر رہا ہوں! انشااللہ سیالکوٹ کی عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے! pic.twitter.com/87ozEhm2Zw
— Usman Dar (@UdarOfficial) April 8, 2021