پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کے غریب گھرانوں کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے کم آمدن والے خاندانوں کیلیے مفت راشن کی فراہمی کیلیے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجرا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے کم آمدن والے خاندانوں کیلیے وزیراعلیٰ نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے انہیں مفت راشن فراہمی کے لیے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجرا کردیا ہے جس کا اطلاق 25 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدن والے گھرانوں پر ہوگا۔

انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلیے ہر ماہ 2100 روپے نقد دیے جائیں گے۔ اس اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے اور اس اسکیم پر سالانہ 26 ارب روپے لاگت آئے گی۔

انصآف فوڈ کارڈ اسکیم پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے، اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی جبکہ آئندہ مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں