جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کی بھرپور سہولت کے لیے بغیر چپ والا قومی شناختی کارڈ اب اسمارٹ کارڈ والی بیشتر خصوصیات کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے۔

نادرا شہریوں کو کم قیمت میں اضافی خوبیوں کے ساتھ شناختی کارڈ فراہم کررہی ہے۔

1۔ پہلے سے بنے ہوئے بغیر چپ والے کارڈ کی تجدید، ترمیم یا گمشدہ کارڈ دوبارہ بنوانے پر بھی بغیر چپ والا کارڈ بنوایا جاسکتا ہے۔

2۔ کوائف انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں رنگین تصویر کے ساتھ، جس کی بدولت اب پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات پر ایک جیسے انگریزی کوائف کا یقینی اندراج۔

3۔ کیو آر کوڈ، جس کے ذریعے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

4۔ اعضاء عطیہ کے لیے متعلقہ ادارے میں رجسٹرڈ افراد کے لیے خصوصی سہولت، مخصوص نشان اور تاحیات میعاد کے ساتھ کارڈ کا اجراء۔

5۔ خصوصی افراد کے لیے بھی خصوصی سہولت، مخصوص نشان اور تاحیات میعاد کے ساتھ کارڈ کا اجراء۔

فیس اور ڈیلیوری

نارمل شناختی کارڈ بنوانے کے لیے فیس 400 روپے اور ڈیلیوری 31 دن میں ہوگی، ارجنٹ کی فیس 1150 روپے اور شناختی کارڈ 15 دن میں آئے گا، ایگزیکٹو کی فیس 2150 روپے مقرر ہے اور اس کی ڈیلیوری 9 دن میں ہوگی۔

علاوہ ازیں 18 سال عمر ہونے پر پہلی بار نارمل کیٹیگری میں مفت شناختی کارڈ بنوایا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں