تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کینیڈا جانے والے مسافروں کیلیے زبردست خوشخبری

کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کو براہ ‏راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈیان حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے ‏کی ہدایات موصول ہو گئی ہیں اور 22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافروں کو لے کر کینیڈا ‏جاسکے گی۔

کینیڈین حکام نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی ‏پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی اجازت کا فیصلہ کیا۔

پی ائی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا اور دوسرے مرحلے ‏میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔ ‏

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی پروازوں پر ‏بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔ ‏

واضح رہے کہ پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں