تازہ ترین

سعودی عرب آنے کے خواہش مند مسافروں کیلئے بڑی خبر!

ریاض: خلیجی ملک بحرین سے کنگ فہد پل کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے توکلنا ایپ پر اندراج کا طریقہ کار جاری کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحرینی شہری ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ’تسجیل جدید‘ (نئے اندراج) کو پش کریں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ پش کے بعد زائر یا خلیجی کا انتخاب کریں پھر مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں اور شرائط کی پابندی کی منظوری دیں، اس طرح صارف کو اپنے موبائل پر ایس ایم ایس کوڈ موصول ہوگا۔

پھر کوڈ ایپ میں درج کرنے کے بعد پاسورڈ ملے گا جس کے بعد ایپ میں اندراج کی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور بحرین نے جمعرات کو ہیلتھ پاسپورٹ موثر کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ فریقین نے سعودی ایپ توکلنا اور بحرینی ایپ ’مجمتع وائی‘ کے حوالے سے اتفاق کیا تھا۔

دونوں ملکوں کے حکام کی کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر پر عمل کیا جائے۔ ہیلتھ پاسپورٹ کے اجرا کا مقصد سفری کارروائی میں آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -