تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اماراتی اقامہ رکھنے والوں کیلیے زبردست خوشخبری

متحدہ عرب امارات کے ویزوں میں بڑی ترامیم کر کے شہریوں کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔

یو اے ای نے نئی قسم کے داخلے ویزوں اور رہائشی اجازت ناموں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بغیر کفیل کے بھی ویزے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

انتظامی ضوابط داخلے کے ویزوں اور متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب 25 سال تک کے بچوں کفالت کر سکتے ہیں جب کہ غیرشادی شدہ بیٹیوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔اس سے قبل بچوں کی کفالت کے لیے عمر کی حد 18 سال تھی۔

رہائشی اجازت ناموں کی اقسام اور شرائط کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ انتظامی ضوابط سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے 90 دن کے بعد نافذالعمل ہوں گے۔

گولڈن ریزیڈنس کو درست رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے باہر قیام کی زیادہ سے زیادہ مدت سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے جب کہ گولڈن ریزیڈنس کے اصل ہولڈر کی موت کی صورت میں خاندان کے افراد کو ان کے اجازت نامے کی مدت کے اختتام تک یو اے ای میں رہنے کی اجازت ہے۔

Comments

- Advertisement -