تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بڑی خوشخبری: ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ رکھنے والے غیرملکی براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں

ریاض: سعودی عرب کا ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ رکھنے والے غیرملکی سفری اجازت کے حامل ممالک سے براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے سفری اجازت کے حامل ممالک کے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ رکھنے والے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔

سعودی ایوی ایشن(گاکا) کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز مسافروں کی منظور شدہ ادارہ قرنطینہ سہولیات میں سے کسی ایک پر تصدیق شدہ بکنگ کا ثبوت یقینی بنائیں۔

گاکا نے سعودی ورک ویزا اور رہائشی پرمٹ ہولڈر مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ جہاز پر سوار ہونے اور بورڈنگ کارڈ سے قبل کیو آر کارڈ دکھائیں، تمام ایئرلائنز کے لیے آرائیول پلیٹ فارم پر مسافروں کی رجسٹریشن کی تصدیق ضروری ہے، ایسے مسافروں کو ادارہ جاتی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

ایوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سعودی سول ایوی ایشن نے ایئرلائینز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ پاکستان پابندی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، یہاں سے سعودی اقامہ ہولڈرز مملکت جانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت یافتہ ممالک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں