تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ایئرپورٹ سے بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بچوں کی ویکسینیشن کی سہولت فراہم کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مملکت کے شہر جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بچوں کے لیے کورونا ویکسین کے20 بوتھ تیار کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ ویکسینیشن بوتھ آج 22 دسمبر بروز بدھ سے کھل گئے جہاں پانچ سال سے 11 برس تک کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بچوں کو ویکسین لگانے کا مقصد انہیں وائرس کی نت نئی شکلوں اور اس کے خطرناک اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ جدہ کے نئے تعمیر ہونے والے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بچوں کے لیے مختص ویکسین رومز تک رسائی آسان ہوگی۔

ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں اپوائٹمنٹ چیک کیے جائیں گے۔ ویکسینیشن کے لیے چار ٹریک بنائے گئے ہیں تاکہ بچے آسانی سے مقررہ بوتھ تک پہنچ جائیں۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے بچوں کے لیے بنائے گئے ویکسینیشن سینٹرز میں بنائے گئے بوتھس پر رنگ برنگے سٹیکرز اور تصاویر لگائی گئی ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے مخصوص مقام پر جانے کے لیے بچے ’فش ایکویریم‘ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -