شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم گوادر پی ایس ایل کی دو ٹیموں کے میچ کی میزبانی کرے گا۔
اس بات کا اعلان معروف میزبان و گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کا میچ ہوگا یہ میچ پی ایس ایل کے بعد کھیلا جائے گا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
BREAKING NEWS..BIGGEST NEWS of #HBLPSL6 Big thanks to @TheRealPCB their CEO Waseem Khan, @KarachiKingsARY @Salman_ARY @TeamQuetta & @nadeem_omar57 Now all eyes are on the Govt of Balochistan, the dynamic CM @jam_kamal make the magic happen GWADAR…#PakistanZindabad #MatchDikhao pic.twitter.com/bp3EwqjLPU
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) February 22, 2021
فخرعالم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گوادر میں اِن ایکشن ہوں گے۔ پی سی بی اوردونوں فرنچائزکاشکریہ اداکرتاہوں، وزیراعلٰی بلوچستان سےاچھی میزبانی کی امیدہے۔
اس سے قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد2 فرنچائز کا میچ بھی سوچ رکھا ہے۔
دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سجا تھا ، گوادر اسٹیڈیم میں سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ ہوا۔
میچ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، کرکٹ میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شوبز کی اہم شخصیات شریک ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا۔