تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزے سے متعلق بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات نے غیرملکی ریٹائرڈ افراد کی بڑی مشکل آسان کر دی۔

اماراتی حکومت نے غیرملکی ریٹائرڈ افراد کو زبردست خوشخبری سناتے ہوئے انہیں رہائشی ویزا جاری کرنے کا ‏اعلان کر دیا۔

یہ اعلان نائب صدر اور یو اے ای کے وزیراعظم و دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے اپنے ٹوئٹر پر ‏جاری بیان میں کیا۔

ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے ‏ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم نے ریٹائرڈ غیرملکیوں کو رہائش دینے کی شرائط کو منظور کر لیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ریٹائر ہونے والے غیرملکی اب رہائشی ویزے پر یواے ای میں اپنا قیام مکمل کر سکتے ہیں اور ‏ہم سب کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -