تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بڑی خوشخبری: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دے دی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے رہائشی ویزا ہولڈرز پاکستانی اب متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکیں گے، انہیں آنے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے کہا ہے کہ رہائشی ویزا کے حامل پاکستانی 5اگست سے یو اےای آسکیں گے۔

اماراتی حکومت کے مطابق جن کی مکمل ویکسینیشن کو 2 ہفتے ہوچکے ہیں وہ مسافر یو اے ای آسکیں گے۔ بھارت اور پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے الگ ٹرانزٹ بنائی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں تمام ممالک کے لیے ٹرانزٹ لاؤنج بھی کھول دی۔

قوائدوضوابط کے تحت یو اے ای آنے والے مسافروں کو 72گھنٹے پہلے کی پی سی آر رپورٹ(کوروناوائرس رپورٹ) دینا ہوگی۔ رپورٹ کا منفی ہونا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں امارات پہنچنے کے بعد نافذ العمل دیگر اصولوں پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -