جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی پولیس کی بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں بینک اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے اہم کارروائی کی اور نقب لگا کر اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے تارک وطن کو گرفتار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار شخص کا تعلق بھارت سے ہے، ریاض پولیس کے کرائم کنٹرول یونٹ نے ایک علاقے میں نصب اے ٹی ایم کو توڑ کر اس میں موجود رقم چرانے کے الزام میں مذکورہ شہری کو حراست میں لیا ہےـ

- Advertisement -

سعودی پولیس نے اس غیرملکی کو گرفتار کیوں کیا؟ اہم انکشاف (ویڈیو وائرل)

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی عمر پچاس برس کے قریب ہے

ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے اسے مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں کیس مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اے ٹی ایم لوٹنے کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں