جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گریٹر اقبال پارک واقعے کی حقیقت : عائشہ اکرم کے مزید تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ ریمبونے گریٹر اقبال پارک جانے پر مجبور کیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرے کپڑے پھاڑ دئیےاور مجھے برہنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا پولیس کو دیا گیا بیان سامنےآ گیا ، جس میں انھوں نے بتایا کہ 14اگست کوریمبونے گریٹر اقبال پارک جانے پر مجبور کیا، جس کے بعد ریمبو اور اس کے ساتھیوں نے مجھے اچھالنا شروع کردیا۔

عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا کہ ریمبواور ساتھیوں نے میرے کپڑے پھاڑ دئیےاور برہنہ کیا، ان لوگوں نے زیورات اور نقدی چھین لی۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ریمبو نے وہاں پہلے سے اپنے دوستوں کو بلوایا ہواتھا، ریمبواور اس کے ساتھیوں نے مجھے رش میں دھکیل دیا، جس کے بعد گریٹر اقبال پارک میں لوگوں نے میرے ساتھ چھیڑچھاڑ شروع کردی۔

عائشہ نے پولیس سے درخواست کی کہ ریمبو اور ساتھیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

گذشتہ روز عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرم ناک واقعے سے متعلق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کراویا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔

عائشہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں