لاہور: صوبہ پنجاب کےشہرلاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان کی فائرنگ سےگریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقےشیرانوالہ گیٹ کےقریب نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان نےگریٹر اقبال پارک کےپراجیکٹ ڈائریکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کےنتیجےمیں جاوید حامد زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کےمطابق فائرنگ کرنے والےموٹرسائیکل سوار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جبکہ فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کےخلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ پراجیکٹ ڈائریکٹرجاویدحامدکوآفس جاتےہوئےفائرنگ کانشانہ بنایاگیا۔جاوید حامد نےپولیس کودیےگئے بیان میں بتایاکہ مجھےپہلےبھی دھمکی آمیزکالزموصول ہوتی تھیں۔
لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق
خیال رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئےتھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےلاہور میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے واقعےکی رپورٹ طلب کی تھی۔
پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد
یاد رہےکہ 20مارچ کو لاہور کے علاقے مناواں میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوگھر میں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکےقتل کردیاگیاتھا۔
پیپلزپارٹی کےرہنما بابرسہیل بٹ کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ مناواں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت عاطف عرف عاطی،عرفان جٹ کو نامزد کیاگیا تھا۔
لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق
واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں لاہور کے علاقے میں وحدت کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نےسائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔