تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

رات کے وقت آسمان سرخ، فضا میں انگارے، شہری خوفزدہ

کن منگ: یونان کے پہاڑی علاقے میں واقع جنگل میں خوفناک آتشزدگی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے پر پھیل گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان کے پہاڑی سلسلے گرینینا کے گرد و نواح میں واقع جنگلات میں ایک روز قبل آگ لگنے کا واقعہ اچانک پیش آیا۔

آگ لگنے کے بعد رات کے وقت آسمان پر  سرخ شعلے دکھائی دیے جبکہ گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی۔ آتشزدگی کی وجہ سے شہری بہت زیادہ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

تیز ہواؤں کے باعث آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اطراف میں واقع 6 گاؤں خالی کرالیے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق شہریوں کو بروقت ریسکیو کرنے کی وجہ سے آگ کے نتیجے میں کوئی شہری ہلاک اور زخمی نہیں ہوا۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ فائر بگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک رات قبل سکینوس نامی گاؤں میں آگ لگی، جس کو بجھانے کے لیے 180 فائر فائٹرز، 62 انجینئرز جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی رہی جس کے بعد 17 جہازوں اور تین ہیلی کاپٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں مگر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے لگی آگ میں جل کر کئی گھر خاکستر ہوگئے جبکہ درختوں اور ہریالی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -