یونان کشتی حادثے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 31 افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے 31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دے دیا، یونان کشتی حادثے میں مبینہ طور پر ایف آئی اےکے 31 افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مشتبہ افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام 31 افسران یونان کشتی حادثے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
مشتبہ افسران میں فیصل آباد ایئرپورٹ کے 19، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3 اور لاہور ایئرپورٹ کے دو افسران شامل ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے دو، کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران بھی ملوث ہیں، افسران میں انسپکٹر، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں۔