کوئٹہ : سفاک عورت نے ماں کی ممتا کو داغدار کردیا، رقم کی لالچ میں اپنا ہی بچہ اغواء کروالیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق 10لاکھ روپے کیلئے ماں نے اپنے ہی بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرالیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دو سالہ بچے ارشد علی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سریاب کے علاقے کمالو میں چھاپہ مار کر بچےکو بازیاب کرایا گیا، اغواء کے کیس میں اس کی ماں سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
- Advertisement -
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نے دوران تفتیش ماں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا، دو سالہ ارشدعلی کو7جون کواغواء کرکے10لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔