جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

یونان کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ یونان یونان کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ یہ ملزمان انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان مشتاق احمد اور محمد توصیف کو منڈی بہا الدین میانوالی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم مشتاق احمد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا اور انسانی اسمگلنگ سے حاصل رقم مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا۔ ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ سے بھی رابطے میں تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سال 2023 سے اشتہاری ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ اس پر کمپوزٹ سرکل سرگودھا میں بھی انسانی اسمگلنگ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر رشتہ داربھی انسانی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جب کہ اس کا بھائی اور بھابی پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھی یاسر بلال، مختار، محمد نواز کے خلاف بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ یونان کشتی سمندر میں ڈوبنے کا سانحہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں 300 کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

اس حادثے کی تحقیقات ہوئی تھیں جس میں ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کو مبینہ ملوث پایا گیا تھا۔

یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 31 افسران و اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں