تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گرین ہائیڈروجن سمٹ : عمان دنیا کی قیادت کرے گا

مسقط : گرین ہائیڈروجن سمٹ کانفرنس کا آغاز کل 5دسمبر بروز پیر سے عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں ہوگا، جس میں اس شعبے سے وابستہ 30 سے ​​زائد کمپنیاں اور ادارے شرکت کریں گے۔

سلطنت عمان اس تین روزہ عالمی ایونٹ گرین ہائیڈروجن سمٹ کانفرنس اور نمائش کی میزبانی کرے گا یہ عمان کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ہائیڈروجن اور سرکلر معیشتوں پر دنیا کی قیادت کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرین ہائیڈروجن بہت زیادہ آلودگی پھیلانے والے شعبوں میں قدرتی ایندھن کو فارغ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جنہیں شمسی اور بادی توانائی مؤثر طریقے سے نشانہ نہیں بنا سکتے۔

عمان ہائیڈروجن سمٹ کانفرنس میں مختلف عنوانات پر مباحثوں کے سیشنز اور متعدد تکنیکی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، جس میں گرین ہائیڈروجن سے متعلق حکمت عملی اور عمان میں انفراسٹرکچر اور شراکت داری اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ کانفرنس توانائی کے مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گی تاکہ عمان اپنے ہدف کے مطابق ان وعدوں کو پورا کرسکے جو اہداف عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے مقرر کیے تھے۔

اس موقع پر عمان کی توانائی اور معدنیات کے وزیر سلیم بن ناصر العوفی 6 دسمبر 2022 کو کانفرنس کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -