بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گرین لائن آئندہ تین ماہ میں کام شروع کردے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سرجانی سے جامع کلاتھ تک جانے والا گرین لائن منصوبہ رواں مالی سال گرومندر تک مکمل ہوجائے گا‘ منصوبے کے نگران صالح فاروقی کا کہنا ہے کہ تاخیر ہوئی لیکن اب اسے بہتر انداز میں مکمل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج بروز پیر کراچی میں سعید احمد اعوان( سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ) ‘ زبیر ا حمد چنہ مینجر گرین لائن اور منصوبے کے نگران صالح فاروقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں گرین لائن منصوبے کو گرومندر تک آئندہ تین ماہ میں مکمل کرنےکا اعلان کیا گیا۔

گرین لائن پراجیکٹ کے سی ای اوصالح فاروقی کا کہنا تھا آئندہ تین ماہ میں گرومندر تک انفرا اسٹرکچر مکمل ہوجائے گا اور اسے عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ منصوبے کا اگلا حصہ یعنی گرو مندر سے جامع کلاتھ تک کا ٹریک آئندہ مالی سال میں مکمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر صرف گرومندر تک تھا‘ تبدیلیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی تاہم اب یہ بہتر انداز میں تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ صالح فاروقی نے کہا کہ نمائش پر آدھا کلومیٹر طویل انڈر گراؤنڈ اسٹاپ بنایا جارہا ہے جہاں مستقبل میں بننے والی تمام لائنز کی بسوں کے لیے جگہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا یہ کراچی کے عوام سے 24 ارب کا وعدہ ہے جو اب تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ نمائش کے آگے تعمیر کے لیے نیا کنٹریکٹ دیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے اختتام تک یہ منصوبہ جامع کلاتھ تک مکمل ہوچکا ہوگا۔

اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ سعید اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اور نج لائن منصوبہ شرو ع ہوتے ہی ٹھیکیدار کا انتقال ہوگیا جس کے سبب منصوبے میں مشکلا ت پیدا ہوئیں۔ رواں مالی سال میں 80 بسیں سرجانی سے گرومندر تک چلنا شروع ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ فروری 2016 میں سابق نا اہل وزیر اعظم نوا ز شریف نے کراچی میں منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا ‘ تاہم اب دو سال مکمل ہوجانے کے باوجو د یہ منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ابتدائی طور پر اس کی لاگت 16 ارب روپے بتائی گئی تھی تاہم بعد میں اسے بڑھا کر 24 ارب روپے کردیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں